خیبرپختونخوا، تین آپریشنز میں 22 تخریب کار ہلاک، 6اہلکار جاں بحق ، دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
روالپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کئے گئے تین الگ الگ آپریشنز میں 22 تخریب کار ہلاک کردیئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو سیکورٹی فورسز نے تخریب کارروں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔اس آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں۹ تخریب کار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں دس تخریب کارروں کو ہلاک کیا گیا۔تیسرے مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹُھل میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا اور تین تخریب کاروںکو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ اہلکار جا ں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


