اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا 2019 کا معاہدہ سامنے آگیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونے والا معاہدہ سامنے آگیا۔اگست 2019 میں اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کیا، معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا۔معاہدے میں وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے میں مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا، غیر ملکی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، یکساں نصاب کے اہداف بھی طے کیے گئے۔معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا، حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی، معاہدے کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔


