مکران میں طوفانی بارشیں،سیلابی صورتحال سے عوام پریشان،سی پیک روڈ متاثر

تربت(نمائندہ انتخاب)تربت، ضلع کیچ کے دوردراز علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث دریائے کیچ میں نارمل سیلابی ریلہ گزررہاہے، تربت کے مقام پر کیچ کور میں 70ہزار کیوسک پانی کا ریلہ داخل ہے،کیچ کورمیں سیلابی صورتحال اوربارشوں کے امکانات کی وجہ سے کوشقلات ومضافاتی علاقوں کے عوام میں پریشانی کی لہر، ہوشاپ تنک اور تجابان سی پیک شاہراہ پر سڑک کونقصان پہنچنے کی اطلاع، ڈی سی کیچ نے سڑک کی مرمت کی ٹیم روانہ کردی ہے تحصیل تمپ کے مختلف ندی نالوں میں طغیانی، پی ڈی ایم اے کی عدم دلچسپی کی مذمت، گزشتہ شب سے تربت سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے دریائے کیچ میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی ہے جس سے کوشقلات ونواحی علاقوں پٹھان کہور، تنزگ، اسپی بازار، ملکی باغ، شنزدر ودیگر علاقوں کے مکینوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، ڈپٹی کمشنرکیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے تربت میں کنٹرول روم کوفعال کرکے ضلع کیچ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کردیاہے بارشوں کی وجہ سے تجابان میں سی پیک شاہراہ کے کچھ حصہ کونقصان پہنچاہے جس کی مرمت اورسڑک کوبحال کرنے کیلئے ڈی سی کیچ کی جانب سے ٹیم روانہ کردی گئی ہے،ایکسئین ایری گیشن کیچ انجینئر فدااحمدبلوچ کے مطابق کیچ کور میں اس وقت نارمل فلڈ واٹرگزررہی ہے جبکہ میرانی ڈیم میں پانی کی سطح 243.63تک پہنچ گئی جومسلسل بڑھ رہی ہے جس سے رات کوکسی بھی وقت اسپل وے سے پانی کااخراج ہوسکتاہے، پی ڈی ایم اے مکران کے ڈائریکٹر ملک ریحان دشتی نے بتایاکہ پی ڈی ایم اے نے سیلابی کیفیت سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کو فعال بنا کر ڈی سی کیچ کی زیر نگرانی تمام اداروں کو کسی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے اور ڈی سی کیچ ذاتی طور پر صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اس کے ساتھ ایف سی ساؤتھ کا مکمل تعاون بھی حاصل ہے، انہوں نے کہاکہ میرانی ڈیم میں پانی کا لیول 244 تک پہنچ گیا ہے اور ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج ہورہا ہے، ڈیم اور کیچ کور کی قریبی آبادی کچھ احتیاط کریں تاکہ کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں لوگوں کے جان و مال محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ تربت سمیت ضلع کیچ کے کسی علاقے سے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ہمارا ہر علاقے سے ہروقت رابطہ جاری ہے البتہ ڈیم کے نیچے کچھ مقامات پر فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے،اگر کوئی ہنگامی حالت پیدا ہوئی تو ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر ایف سی ساؤتھ کے ساتھ تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے ساتھ پی ڈی ایم اے اور ایریگیشن کی ٹیموں نے شام کو کیچ کور کا جائزہ لیا ہے، اس وقت حالات بالکل نارمل اور کہیں پر پریشانی کی کیفیت نہیں ہے، عوام مطمئن رہیں اگر کہیں پہ ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی تو ڈی سی آفس میں کنٹرول روم پر فوراً رابطہ کیا جائے،ادھر تمپ سے آمدہ اطلاع کے مطابق تحصیل تمپ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آج صبح سے وقفے سے بارش جاری،ندی نالوں میں طغیانی،بارش کی پہلی قطرہ کے ساتھ بدنام بجلی غائب اور موبائل نیٹ ورک کا سگنل جام ہوگیاہے،جگہ جگہ بارش کے تیز پانی نے بندات کو نقصان پہنچایا جبکہ کی مال مویشوں کو بہاکر لے جانے کی اطلاع ہے،واضح رہے کہ ہر دفعہ بارش تمپ کے عوام کو شدید مالی نقصان دیتے ہیں مگر محکمہ PDMA کی امداد کھبی بھی تمپ کے عوام کو نہیں ملتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں