اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آبا د(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو کریں گے۔ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی، 2 مئی اور 11 جون کو ایکس بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی۔بعد ازاں، 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں