لبنان: دھماکے بعد مشتعل مظاہرین کا وزارت خارجہ کے دفاتر پر دھاوا
لبنان کے شہر بیروت میں ہونے والے حالیہ دھماکے بعد ہزاروں مشتعل مظاہرین نے وزارت خارجہ اور وزارت اقتصادیات کے دفاتر پر قبضہ کرلیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے وسطی بیروت میں پارلیمنٹ کی عمارت تک جانے کی کوشش کی اور اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور لائیو فائرنگ بھی کی۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا ایک گروپ بیروت میں واقع وزارت اقتصادیات کے دفتر میں گھس گیا اور دفتری کاغذات اور لبنانی صدر کی تصاویر کو پھینک دیا۔
Load/Hide Comments


