پاکستان میں انسانی زندگیوں کو بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمانوں کو چھو نے لگیں
مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں انسانی زندگیوں کو بچانے والی ادویات کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔ سفید پوش غریب آدمی بیماری کی صورت میں دوائی بھی نہیں لے سکتا۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کے مریضوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انسانی زندگیوں کو بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے، پاکستان میں ادویات بنانے والی مقامی فیکٹریاں کے مالکان، مڈل مین اور ایف بی آر اور محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے عوام اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے۔۔ مقامی شہریوں نے چیف جسٹس ھائی کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے ادویات کی قیمتوں پر نظرثانی کرنے کے احکامات جاری کریں
Load/Hide Comments


