ترکی نے دھماکے میں تباہ لبنانی بندر گاہ کی تعمیر نو کی پیشکش کردی
بیروت(انتخاب نیوز) ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے لبنانی صدر کو مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے لبنانی صدر میشال نعیم عون سے ملاقات کی اور بندرگاہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے ترک صدر کی مرسین بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کرنے کی پیشکش کا پیغام بھی پہنچایا۔یہ خبر بھی پڑھیں: بیروت دھماکا بندرگاہ پر غیرملکی میزائل یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، قبل ازیں ترک صدر رجب اردگان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ترکی نے امدادی سامان سے بھرے فوجی طیارے روانہ کردیئے ہیں جن میں متعدد عسکری امداد کے علاوہ طبی سامان بھی شامل ہے، اس کڑے وقت میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔b-37
Load/Hide Comments


