امریکی ریاستوں پر گزشہ ماہ سے ڈرون طیاروں کی پرواز خطرے کا باعث نہیں ، وائٹ ہائوس

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ نیو جرسی میں ڈرون طیاروں کے نظر آنے سے آج کی تاریخ تک کوئی غیر قانونی سرگرمی یا قومی سلامتی کے لیے خطرے والی چیز پیدا نہیں ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کے لیے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے اس بارے میں ایک جائزہ مرتب کر لیا گیا ہے۔ جس کی بنیاد پر کسی خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں