پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی کو استعفی دینے کی دھمکیوں کے خلاف قومی اسمبلی کی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا،جب تک ہماری اسیران اور عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا ہم اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے،اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید مصطفی غلام شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس شروع ہوا تو اپویشن لیڈر عمر. ایوب نے کہاکہ متوتر چوتھا دن ہے کوئی وزیر ایوان میں نہیں آتا ہے ابھی وزیر خزانہ آئے ہیں باقی منسٹر کہاں پہ ہیں،ہمارے ممبران کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ہمارے لوگ زخمی ہیں وہ لسٹیں بھی نہیں دی جا رہیں،خورشید شاہ خصوصی کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں وہ اجلاس نہیں بلا رہے ، پنجاب کے ساتھیوں کے ڈیروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہماری رکن قومی اسمبلی اعظیم الدین لکھوی کو اغوا کیا گیا اور آج ان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ استعفی دیں ۔ہمارے پنجاب کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب تک ہمارے اسیران اور عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا ہم قومی اسمبلی کے کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان سے واک آٹ کرلیا ۔ اور اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا گیا ۔


