مستونگ ، روشنیا بحال کرنے کیلئے لگائے گئے شمسی اور اسٹریٹ لائیٹس چوری ہونا شروع
یوتھ نیوز نیٹ ورک مستونگ۔شہر کی روشنیاں بحال کرنے کیلئے لگائے گئے شمسی اسٹریٹ لائیٹس چوری ہونا شروع ہوگئے زمہ دار کون ہوگاتفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان و لوکل گورنمنٹ کی تعاون سے مستونگ شہر کی روشنیاں بحال کرانے کیلئے خطیر رقم سے شمسی اسٹریٹ لائیٹس کا تنصیب عمل میں لایا گیا لیکن بدقسمتی سے جنہیں اب تک کچھ دن ہی نہیں گزرے کہ یہ چوری ہونا شروع ہوگئے لف تصویر مسروقہ اسٹریٹ لائیٹ کا ہے جوکہ شنگی روڈ قمبرانی مسجد کے قریب واقع پرانے قمبے میں نصب کیاگیا تھا جسے گزشتہ شب کوئی چوری کرکے لے گیا ہے یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسکی زمہ داری کس کی ہے اور بازار میں چوکیدار و سیکورٹی ہونے کے باوجود اگر اسٹریٹ لائیٹس محفوظ نہیں تو لوگوں کے کروڑوں روپے کا کاروبار و دکانوں کا کیا ہوگا۔
Load/Hide Comments


