فورسز کاضلع ٹانک میں آپریشن، 7 تخریب کار ہلاک

روالپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) فورسز نے ضلع ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے 7 تخریب کارووں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب سرغنہ علی رحمان کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان فوج کے مطابق خارجی نے 2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی، علی رحمان اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا علی رحمان خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا، دہشت گرد نے فرار ہونے کیلئے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے7 خوارج کو ہلاک کر دیا، ایک خارجی نے گھر میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں