190 ملین پانڈز سپریم کورٹ کے اکانٹ میں جمع نہیں ہوئے، یہ سراسر جھوٹ ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پانڈز سپریم کورٹ کے اکانٹ میں جمع نہیں ہوئے، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے لوگ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں خواجہ آصف نے لکھا، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 190 ملین پانڈ سپریم کورٹ کے اکانٹ میں جمع ہوئے ہیں، یہ سراسر جھوٹ ہے اور یوتھیوں کی جہالت ہے۔ 190 ملین پانڈ ریفرنس کیا ہے اور اس کا بحریہ ٹان سے کیا تعلق ہے؟انہوں نے کہا، ملک ریاض نے جس زمین پر کراچی بحریہ ٹان بنایا ہے وہ سندھ حکومت کی زمین تھی جو کوڑیوں کے بھا ملک صاحب کو مل گئی، سپریم کورٹ نے اندازہ لگایا کہ ریاست کو سینکڑوں ارب کا چونا لگایا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا، اس رقم کا سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا اور بحریہ ٹان کے نام کئی سو ارب روپے قرض کا اکانٹ کھڑا ہوگیا جو ملک ریاض نے ایڈجسٹ کرنا ہے۔


