امریکی سینٹ سے عبوری بجٹ کا بل منظور، بائیڈن انتظامیہ شٹ ڈان خطرے سے بچ گئی

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا کے ایوان بالا (سینیٹ) نے آئندہ برس مارچ تک حکومتی اخراجات کے لیے پیش کردہ عبوری بجٹ کا بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد بائیڈن انتظامیہ شٹ ڈاون کا خطرے سے محفوظ ہوگئی ہے، البتہ نومنتخب صدر ناراض ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ کو شٹ ڈاون سے بچانے کے لیے کانگریس کے دونوں ایوانوں (ایوان نمائندگان اور سینیٹ) کو بل منظور کرنا پڑا ہے۔ صدر جوبائیڈن نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ بل کی حمایت کرتے ہیں اور اسے قانون بنانے کے لیے اس پر دستخط کریں گے۔ سینیٹ سے منظور ہونے والے اس بل کے حق میں 85 ارکان جب کہ مخالفت میں 11 نے ووٹ دیا۔ اسی طرح ایوان نمائندگان میں 366 ارکان نے حق جب کہ 34 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس سے قبل ایوان نمائندگان میں دو مرتبہ بل منظوری کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔ری پبلکن پارٹی کے اکثریتی ایوان میں بل کی مخالفت میں پڑنے والے تمام 34 ووٹس ری پبلکنز ارکان کے تھے۔ بل کے نفاذ کے بعد حکومت کو آئندہ برس مارچ تک کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے جس میں 100 ارب ڈالر ہنگامی امداد اور 10 ارب ڈالر کسانوں کے لیے ہوں گے، البتہ یہ فنڈز وفاقی قرض کی حد میں اضافہ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں