حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل، شیر افضل کی پارٹی کو سول نافرمانی تحریک مؤخر کرنیکی تجویز
رہنما پاکستان تحریک انصاف شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنی پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کرنے کی تجویز دیدی۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک کو مؤخر کرنا چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔ شیر افضل نے کہا امید ہے کہ مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار اد کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Load/Hide Comments


