چینی کمپنی کا الیکٹرک وہیکلز کیلئے پاکستان میں 350 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
لاہور( این این آئی)چین کی ایک کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں 350 ملین ڈالر کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس اقدام کے تحت ملک بھر میں تین ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ان الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز میں سے پنجاب میں 1500،سندھ میں 1000، خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان میں 750 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔اے ڈی ایم گروپ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے 250ملین ڈالر مختص کرے گا۔چینی گروپ ضروری چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 90ملین ڈالر فراہم کرے گا۔الیکٹرک گاڑیاں جو ایک ہی چارج پر تین سو کلومیٹر تک سفر کرنے کے قابل ہوں گی، توقع کی جاتی ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ایندھن کے روایتی ذرائع پر ملک کا انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔
Load/Hide Comments