اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کیلئے ان کیمراہ اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔اسپیکر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرا اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments