یونین سازی طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق، حکومت فوری طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کر ے، حافظ نعیم

لاہور(آئی این پی) امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یونین سازی طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمعیت نے طلبا کے حقوق اور اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کرنے کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے