پنجاب حکومت کا طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور انٹرنیشنل اسکالر شپس فراہم کرنے کا اعلان
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو انٹرنیشنل اسکالر شپس بھی فراہم کریں گے، انہوں نے ہونہار اسکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔تقریب میں ہونہار اسکالر شپ کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا آغاز کیا گیا۔
Load/Hide Comments