حکمران ملکی مفاد کی بجائے امریکہ کے مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاکہ حکمران آج بھی ملکی مفاد کی بجائے فیصلے امریکہ کے مفاد میں کررہے ہیں پاک ایران گیس معاہدہ اس کی واضع مثال ہیں ایران نے اپنے حصے کا کام کب کا مکمل کرچکا ہیں جبکہ پاکستان امریکہ کے ڈر سے معاہدے کو تاخیر کا شکار بنادیا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پنڈی تحصیل گجرخان میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ جمعیت علما اسلام وطن پرست اور انسانیت دوست جماعت ہیں ہمیں اس ملک اور اسکی جغرافیہ سے محبت ہیں اور ہم چاہتے ہیں یہاں قوموں کو ان کے حقوق ملیں ہمیں بحثیت جماعت بلوچ پشتون سندھی پنجابی سب سے پیار ہیں جمعیت علما اسلام تعصب تنگ نظری شدت پسندی مسلک پسندی پر یقین نہیں رکھتی ہیں انہوں نے کہاکہ ملک میں موجودہ نصاب تعلیم بھی حکمرانوں اور ان آقاوں کو پسند نہیں انکا اعتراض ہے کہ موجودہ نصاب تعلیم بچوں کو اچھے مسلمان ہونے کا درس دیتا ہیں وہ نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات خصوصا انبیا کرام خلفا راشدین امہات المومنین اور نامور اسلامی شخصیات پر مبنی اسباق نصاب سے نکالنا چاہتے ہیں ان سازشوں کے مقابلے کے لیے ہم چاہتے ہیں کہ مذہبی جماعتیں علما کرام اور مذہبی طبقہ ایک پیج پر ہوں حکمران ملا کو ملا سے لڑآنے کی کوشش کررہے ہیں ہم ان مولویوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہماری لڑآئی آپ سے نہیں آپ ہمارے حصہ ہیں مسلمان یکجا ہوکر سیدنا ابوبکر صدیق کے صداقت عمر فاروق کی عدالت عثمان غنی کی سخاوت اور علی المرتضی کے شجاعت کاجھنڈا تھام کر جدوجہد کریں تو ان کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دیں سکتا انہوں نیکہاکہ بدقسمتی سے ملک میں فیصلے سیاسی جمہوری و آئینی طریقے کے بجائے زور زبردستی اور گولی و بندوق سے کیجاتی ہیں زبردستی فیصلے کرنے والوں کوکہنا چاہتا ہوں کہ پھر ملک کا نام پاکستان سے باروداستان رکھیں۔