امریکا،سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیئے

لاس اینجلس(این این آئی )امریکا کی نجی کمپنی سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیئے۔چینی میڈیا کے مطابق ان سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق رات 12:35 پر روانہ کیا گیا۔21 سیٹلائٹس میں سے 13 ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیتوں کے حامل ہیں۔سٹار لنک کے انٹرنیٹ مشن کے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لئے یہ 14ویں پرواز تھی۔کمپنی کے مطابق سٹار لنک منصوبے کیتحت دنیا کے ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی جہاں انٹرنیٹ کی رسائی ناقابل اعتبار ہے، مہنگی ہے یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں