وزارت خارجہ کے چار ملازمین گرفتار، ایجنٹس ہونے کا انکشاف
لاہور(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے رابطہ آفس لاہور کے گارڈ اور سویپر سمیت چار ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ رابطہ آفس سے ملزم کرامت، عباس، ظفر اورعدنان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ تین ملزمان عبدالرحمٰن، طیب اور رستم موقع سے فرار ہوگئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان دستاویزات کی تصدیق کیلئے شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے، ملزمان سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ ایجنٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹورنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔
Load/Hide Comments