واشک ، باغسوپاک میں دو گاڑیوں میں تصاد م، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد زخمی

واشک (آن لائن) باغسوپاک میں دو گاڑیوں میں تصادم خواتین بچوں سمیت 5افراد زخمی اطلاعات کے مطابق واشک کے سب تحصیل ناگ کے علاقے باغسوپاک صوفی کریم بخش ہوٹل کے مقام پر پروبکس اور پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال ناگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے خضدار اور سوراب منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں میں جہانزیب سکنہ سوراب ، امان اللہ سکنہ سوراب جبکہ عنایت اللہ ،عزیز اللہ اور خاتون،کا تعلق تحصیل ناگ سے بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں