گڈانی، سڑک کنارے نعش برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) ساحلی علاقے گڈانی سے حویلی ہوٹل کے قریب سڑک کنارے نعش برآمد تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب بریکنگ یارڈ کو گڈانی شہر جانے والی مین سڑک حویلی ہوٹل کے قریب سڑک کنارے سے ایک شخص کی نعش ملی ہے پولیس کے مطابق نعش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت اسکی جیب سے برآمد دستیاویزات سے شہداد پور سندھ کے رہائشی پیارو ولد حسیب اللہ کے نام و پتہ سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق نعش چادر میں لپٹی ہوئی تھی پولیس کے مطابق اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متوفی کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے پو لیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں