سروس ٹربیونل نے برخاست کیےگئے 293پولیس اہلکاروں کو دوبارہ بحال کر دیا
کوئٹہ(یو این اے )سروس ٹربیونل نے سابق آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی جانب سے برخاست کیے گئے 293 پولیس اہلکاروں کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔ یہ اہلکار کئی سالوں سے معمولی نوعیت کے معاملات کی وجہ سے نوکری سے نکالے گئے تھے ۔سابق ایڈیشنل آئی جی جواد ڈوگر نے ان اہلکاروں کو بلوچستان کی بیروزگاری اور امیدواروں کی کسمپرسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بحال کیا تھا۔ تاہم جب جواد ڈوگر کا بلوچستان سے ٹرانسفر ہو گیا، تو سابق آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے ان اہلکاروں کو دوبارہ برخاست کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف امیدواران نے سروس ٹربیونل کا رخ کیا، جس کے بعد ان اہلکاروں کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments