کوئٹہ، ائیر پورٹ روڈ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، دوست ہی قاتل نکلا

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ سے ایک روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا، جس میں قاتل مقتول کا دوست نکلا۔ پولیس کے مطابق 22 دسمبر کو صبح چھ بجے جمیل شہید پولیس کو ائیر پورٹ روڈ پر نادرا آفس کے قریب سے پشتون آباد کے رہائشی محمد یعقوب کی لاش ملی تھی۔ مقتول کو خنجر کے وار اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، اور اس کی لاش ائیر پورٹ روڈ پر پھینک دی گئی تھی۔جمیل شہید پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا، جس کے بعد ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ زوہیب محسن کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا، جو واقعے کے بعد لورالائی فرار ہو گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے لورالائی جا کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور کوئٹہ منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم مقتول کا پارٹنر اور دوست تھا، اور قتل لین دین کے تنازعے پر کیا گیا تھا۔ مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں