بولان میڈیکل کالج کے طلباء اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کر دیا
بی ایم سی کے طلباء گذشتہ کئی ہفتوں سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے ہوئے تھے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کے طلباء نے 28 دن کے مسلسل احتجاج کے بعد اپنا دھرنا ختم کر دیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ کالج اور ہاسٹلز کو دوبارہ کھولنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران، طلباء نے متعدد بار ریلیاں نکالی اور کوئٹہ کے ریڈ زون میں بھی دھرنا دیا۔
Load/Hide Comments