کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرمنسوخ

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ریلوے حکام نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کردیا محکمہ ریلوے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کردیا گیا جبکہ چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے چمن روانہ ہوگی ریلوے حکام کے مطابق منسوخ ہونے والی ٹرین کے مسافروں کو مکمل ریفنڈ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں