پی بی حب 21، صالح بھوتانی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ(یو این اے) باپ پارٹی کے رہنما صالح بھوتانی نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی درخواست پر اس حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔صالح بھوتانی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی پیروی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے اس کو آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا۔صالح بھوتانی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 19 دسمبر 2024 کا فیصلہ اور دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں