بلوچستان، ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 424 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 202 نشستوں پر 424 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد اپیلوں پر فیصلے 26 دسمبر اور 30 دسمبر تک سنائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 جنوری کو جاری کی جائے گی۔ صوبے کے 33 اضلاع میں ہونے والی اس پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے، جب کہ تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ انتخابات شفاف اور پرامن طریقے سے منعقد ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں