پسنی ، ایم ایٹ شاہراہ پر گاڑی نے چرواہن کو کچل ڈالا

پسنی (نامہ نگار)پسنی ، ایم ایٹ شاہراہ پر گاڑی نے چرواہن کو کچل ڈالا، خاتون موقع پر دم توڑ گئی حادثہ کلانچ کے علاقہ نلینٹ شم میں پیش آیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق کلانچ کا علاقہ نلینٹ شم کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ پار کرنے والی چرواہن کو تیز رفتار سرف گاڑی نے کچل دیا، خاتون موقع پر دم توڑ گئی، خاتون اپنی بکریاں چرانے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی، متوفی کی شناخت (ش) زوجہ مجاہد کے نام سے ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں