ٹھٹھہ،کیٹی بندر میں ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، ایک جاں بحق، تین کی تلاش جاری

حیدر آباد(آئی این پی ) کیٹی بندر میں گاں مصری پارھیڑی کے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے باعث ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پانچ افراد میں سے ایک ماہی گیر محمد انیس کی لاش نکال لی گئی اور ایک کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ لاش اور بے ہوش شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں