ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا ہے،اسد قیصر

صوابی: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسد قیصر نے واضح کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف(فنانس ایکشن ٹاسک فورس) کے حوالے سے بریک تھرو ہو چکا ہے اس حوالے سے پارلیمنٹ نے چار بلز پاس کر دیئے ہیں جب کہ آٹھ مزید بلز پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں پاس کئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حجرہ عدنان خان کلابٹ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا بعد ازاں اسپیکر اسد قیصر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تیرہ اگست سے شروع ہونے والے پولیو مہم کا افتتاح کر تے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں محکمہ صحت اور پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے ایف اے ٹی ایف کے جو بھی مطالبات ہے انہیں ہم پورا کر ینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تمام صحراؤں، سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز میں درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ مل کر حکومت کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں