لبنان میں سیاسی و معاشی بحران، وزیرا عظم کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز

بیروت:سیاسی و معاشی بحران میں گھرے ملک لبنان کے وزیر ا عظم حسن دیب نے قبل از وقت انتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔ لبنان کے وزیر اعظم حسن دیب کا قوم سے خطاب کرتے ہوئیکہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کے بغیر ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتے۔ لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیر کے روز قبل از وقت انتخابات سے متعلق مسودہ کابینہ کو پیش کروں گا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا ملک کو ایک نئی پارلیمنٹ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں