اسٹیٹ بینک نے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار مالیت کے انعامی بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ انعامی بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسزکارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 دسمبر2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائےگی۔
Load/Hide Comments


