سائیکل پر 10 ممالک میں گھوم کر سندھ پہنچنے والے غیر ملکی جوڑے کو لوٹ لیا گیا

سجاول (این این آئی)سجاول بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹ لیا گیا۔ایس ایس پی سجاول کے مطابق ملزمان غیرملکی جوڑے سے موبائل فون چھین کر لے گئے۔محکمہ آرکیالوجی کے مطابق سائیکل سوار غیرملکی سیاح سندھ کے تاریخی مقامات کے دورے پر تھے۔بتایا جارہا ہے کہ دونوں سیاح 7 ماہ سے سائیکل پر 10مختلف ممالک میں گھوم کر سندھ کے شہر سجاول پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں