سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ کار تبدیل
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پرڈبل پنشن لینے پرپابندی عائد کردی ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق نئی شرائط عائدکرنے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اہم عہدے پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے اور پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا۔اعلامیے کے تحت آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرے گا۔ وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات فوری نافذ کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments


