پی بی 45ری پولنگ، گنتی شروع، مولانا واسع و دیگر کو آراو آفس جانے سے روک دیا گیا
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)ترجمان جے یو ائی کوئٹہ نے دعوی کیا ہے کہ حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کے بعد فارم 47 بنانے کی تیاری شروع ہوگئی۔آر او آفس کے سامنے کنٹینرز لگاکر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دیں جارہی ہے ۔ ترجمان جے یو ائی کےمطابق آر او آفس کے سامنے صوبائی امیر سینٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری، سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ایم پی اے موجود ہیں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ مولانا واسع نے کارکنوں کو آراو آفس پہنچنے کی ہدایت کی ۔
Load/Hide Comments