بولان، کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

بولان:بالاناڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کرنے والے ملزمان چھاپے کے بعد گرفتار،مجرموں کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائیگی متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے قانون سے کوئی بالا تر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالا ناڑی کے علاقے حاجی شہر لیویز تھانے کی حدود لمجی کے قریب ملزمان رجب علی ولد حاجی وساواقوم کھوکر اور فضل ولد محمد منظور دھرپالی سکنہ حاجی شہر نے دس سالہ معصوم لڑکی(ح) دھرپالی کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد بے دردی سے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا واقعہ اطلاع پاکر ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب ناصر نے نائب تحصیلدا ر بالاناڑی میر طریف کرد اور لیویز ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ لگایا اور بالاناڑی سے ایک خفیہ مکان پر چھاپے کے دوران دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش بچی سے بد فعلی کا اعتراف کرلیا واقعہ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب ناصر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش معصوم بچی سے بد فعلی کا اعتراف کرلیا ہے انہیں قانون کے مطابق سزا ملے گی کسی بھی صورت متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں