کوئٹہ میں ریلوے ٹریک اکھاڑنے والے 2 چور گرفتار

کو ئٹہ(آئی اےن پی )صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں پو لیس کی بروقت کا رروائی، 20فٹ ریلوے ٹریک اکھاڑنے والے 2مبینہ چوروں کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پو لیس تھا نہ ائیر پورٹ کے ایس ایچ او عبدالحئی نے عملے کے ہمرا ہ بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے شیخ ماندہ سے کوئٹہ چمن ریلوے ٹریک کی پٹڑیاں چوری کر نے والے 2چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے ریلوے ٹریک کا 20فٹ حصہ اکھاڑ لیا تھا پو لیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلو ے ٹرک اکھاڑنے کے با عث چمن پسنجرٹرین جزوی طور پر معطل ہو گئی ہے جسے ٹریک کی مرمت کے بعد بحال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں