مستونگ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مستونگ(نمائندہ خصوصی) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔تفصیلات کےمطابق مستونگ میجر چوک پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پھل فروش ریڑی بان اختر محمد ولد رستم سکنہ قلعہ عبداللہ نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔ انھیں شدید زخمی حالت میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
Load/Hide Comments