ژوب، فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغواکار ہلاک، ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، مغوی بازیاب

ژوب(مانیٹر نگ ڈیسک) ژوب میں ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیویز اور قبائلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار اور بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عال کے مطابق گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیل زئی سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 اور اغواکاروں کو بھی ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوری اغواکاروں کی فائرنگ سے کل ہی جاں بحق ہوگیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چوتھا ملزم مقامی اور سہولت کار بتایا جا رہا ہے جن کی تلاش جاری ہے ضلعی انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی تاہم ابھی ملزمان کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں