حب سٹی تھانہ کے گیٹ پر کریکر دھماکہ

حب(نمائندہ انتخاب ) حب سٹی تھانہ کے گیٹ پر کریکر دھماکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شب نامعلوم افراد حب سٹی تھانہ کے مین گیٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے پولیس کے مطابق دستی بم تھانے کے مین گیٹ کے قریب سبزازار میں ایک درخت سے ٹکر ا کر زمین پر گرا اور دھماکے سے پھٹ گیا پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں