بی ایچ یو گونی گریشہ کے دو غیر مقامی ملازمین کا ٹر انسفرنہ کیا گیا تو محکمہ صحت خضدار کا گھیراؤکریں گے، اہلیان علاقہ

گریشہ (انتخاب نیوز)خضدار کے علا قے گونی گریشہ کے اہلیان کا کہنا ہے کہ بی ایچ یو گریشہ میں درجہ چارم کے دو ملازم باہر سے لائے گئے ہیںجس کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں ۔بی ایچ یو گونی گریشہ میں غیر مقامی ملازمین کو ٹرانسفر نہیںکیا گیا تو ہم محکمہ صحت ضلع خضدار کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ حکام بالا کو بارہا درخواست دی ہے لیکن کوئی سننے کو تیارہی نہیں۔

یاد رہے کہ اس پہلے بھی چیئر مین یونین کونسل گونی گریشہ ریاض تاج ساجدی نے اس کے بارے میں نشاندہی کی تھی ۔ان کے مطابقبی ایچ یو گونی گریشہ میں محکمہ صحت کی ملی بھگت سے دو ریگولر ملازم کلیم اللہ چوکیدار، غلام مرتضی نرسنگ اردلی کے پوسٹوں پر تعینات ہیں ان دونوں افراد کا تعلق گریشہ سے نہیں اور غیر مقامی ہے ۔ جن کے بار ے میں نہ اسپتال عملے کو علم ہے اور نہ ہی انھوں نے حاضری رپورٹ کی ہے۔ اس سے متعلق ڈپٹی کمشنر خضدار کو کمپلین بھی جمع کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ اگر ان ملا زمین کا ٹرانسفر گونی گریشہ سے نہیں ہوا تو ہم اسپتال کو تالا لگا کر 30دسمبر کو ہونے والے پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گےاور سی پیک شاہراہ کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بلا ک کیا جائیگا جس کی ذمہ داری ڈی ایچ او خضدار اور دوسرے ذمہ داران ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں