پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کو فروغ دینے قوموں کی برابری کے بنیاد پرجدوجہد کے خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، غلام نبی مری

بولان(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ بولان/ کچی کے زیر اہتمام معروف قوم وطن دوست سیاسی کارکن چیف منظور بلوچ مرحوم کے چھٹی برسی کے مناسبت پر تعزیتی ریفرنس بمقام کولپور میں منعقد ہوا ریفرنس کی صدارت چیف منظور بلوچ مرحوم کی تصویر سے کرائی گی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری تھے اور اعزازی مہمان پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل تھے چیف منظور بلوچ سمیت دنیا کے تمام محکوم مظلوم قوموں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے شہداء کے قربانیوں کی احترام میں ایک منٹ کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی گئی تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، میر غلام رسول مینگل، بی این پی بولان/کچی کے ضلعی صدر ادا کریم بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری علی مراد کرد، سینئر نائب صدر الطاف رند، ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام رسول لہڑی، اور بی این پی کوئٹہ سابق ضلعی سیکریٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے بلوچ قومی تحریک کے قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے چیف منظور بلوچ مرحوم کے جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ مرحوم نے اپنے پوری زندگی بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد اور بلوچستان سرزمین کی جغرافیہ کی حفاظت سائل اور وسائل کی دفاع کے لیے وقف کرتے ہوئے جدوجہد میں گزاری اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی پلیٹ فارم سے کیا تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) میں شامل ہو کر ایک سیاسی کارکن کے حیثیت سے تحویل ترین جدوجہد کی اور نیپ کے دیگر سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ حیدر آباد سازش کیس میں قید وبند کی ضعبتیں برداشت کی اور وہ آخر دم تک نیشنلزم کی فکرو وفلسفہ اور قوم وطن دوستی کی سیاست سے وابستہ رہے طرح طرح کی نامسائد حالات معاشی تنگ دستی دیگر ناانصافیوں کا ثابت قدمی مستقبل مزاجی اور خندہ پیشانی سے تمام حالات کا مقابلہ کیا اور نیشنلزم کی عظیم فکرو خیال کو فروغ دینے کیلئے دن رات انتک جدوجہد اور جستجو میں گزاری چیف منظور بلوچ مرحوم نے بلوچستان قومی تحریک کے سرخیل رہنماؤں سردار عطا اللہ خان مینگل، نواب خیر بخش مری مرحوم، میر غوث بخش بزنجو مرحوم،بابو جنرل شیرو مری مرحوم، اور میر گل خان نصیر مرحوم کے ساتھ ایک سیاسی کارکن کے حیثیت سے حقوق کی جدوجہد کے خاطر موثر اور متحرک کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں انہوں نے کسی قسم کی ذاتی مراعات، مفادات، لالچ،دروغ گوہی، غلط بیانی اور بے ایمانی،وعدہ خلافی اور مصلحت پسندی کے شکار نہیں ہوے جسکی واضح ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے زندگی بھی قسم پرسی کی حالت میں گزاری اور آج انکے خاندان بھی طرح طرح کے معاشی مشکلات سے زندگی گزار رہے ہیں دنیا بھر میں قوم اور وطن کے نام پر شروع ہونے والے جدوجہد ایک مقدس اور مقدم حیثیت کا مقام رکھتا ہے ایسے تحریکوں میں خودغرضی مفاد و موقعہ پرستی دروغ گوی غلط بیانی، لالچ، اور اپنے ذات کو تشحیر کرنے کی گنجائش نہیں ہے چیف منظور بلوچ مرحوم سیاسی کارکنوں کے لیے ایک رول ماڈل کارکن کی حیثیت سے رکھتا ہے جنہیں مزید پڑھنے، ریسرچ اور تحقیق کرنے کی ضرورت ہے اور انکی فکرو وفلسفے اور کردار کو آگے بڑاھنے کی ضرورت ہے بی این پی اپنے عظیم سیاسی رہبر ممتاز بزرگ بلوچ قوم پرست لیڈر سردار عطا اللہ خان مینگل کی رہبری میں حقیقی معنوں میں ان سیاسی اکابرین شہداء غازیوں اور سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں مسلسل جدوجہد اور نامسائد حالات ظلم و جبر ناانصافیوں کیخلاف انسانی مساوات سماجی انصاف اور قومی حقوق کی اصول اور بلوچ قومی ریاست کی تشکیل کی جدوجہد کو سیاسی جمہوری انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے نبردآزما و غیر جمہوری قوتوں کیخلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہیں جو کہ تمام محکوم قوموں کے لیے سردار عطا اللہ خان مینگل کی مدبرانہ قیادت اور حصولی جدوجہد تحویل ترین لازوال و ناقابل شکست قربانیاں مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہے یہی وجہ ہے کہ آج پورے ملک میں سردار اختر جان مینگل کی قومی اسمبلی میں دو ٹوک الفاظ میں موقف پر مبنی جراتمندانہ سچاہء کی آواز کو سنجیدہ اور سیاسی حلقے گہراہی سے دیکھتے ہیں جو تمام محکوم قوموں کے غصب شدہ حقوق نجات دہندہ لیڈر کی روپ میں ابھرتے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک بی این پی کا ایک بھی سیاسی، نظریاتی اور فکری کارکن موجود ہوگا وہ قوموں کے حقیقی حق حکمرانی واق و اختیار سائل وسائل کی دفاع تہذیب وتمدن قومی وجود کی بقاء شناخت کی بحالی پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کو فروغ دینے قوموں کی برابری کے بنیاد پر حقوق کی فراہمی اور قومی جبر کے خاتمے کے لیے امرانہ اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف سیاسی اور جمہوری انداز میں جدوجہد کے خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں