شیطانی قوتوں کیخلاف یکجا کھڑے ہیں، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر متزلزل عزم اور بے مثال قربانیوں کو سراہا۔بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہم شیطانی قوتوں کے خلاف یکجا کھڑے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں