صادق سنجرانی کی امریکی شہریت حاصل کرنے کے الزام کی تردید، یوٹیوبر کو قانونی نوٹس جاری

کوئٹہ(یو این اے )سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح تردید کی ہے۔ انہوں نے دہری شہریت کا الزام لگانے والے یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات سے صادق سنجرانی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یوٹیوبر کو سات دن کے اندر الزام کی تردید کرنے اور غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بصورت دیگر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔نوٹس میں مزید وضاحت کی گئی کہ صادق سنجرانی علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے اور دہری شہریت کا الزام حقائق کے منافی ہے۔ ان کے مطابق، یہ الزامات صرف ان کی شخصیت اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں