آغاز حقوق بلوچستان پیکج، کسی کو جوابدہ نہیں، معلومات کیلئے چیئرمین ایچ ای سی سے رابطہ کریں، پروجیکٹ ڈائریکٹر دارا شکو
کوئٹہ ( انتخاب نیوز ) آغا ز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بلوچستان کےمتعدد نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی سکالرشپس دی گئیںتھے جس کامقصد بلو چستان کے احساس محرومی کو ختم کر نا تھا لیکن بہت سے نوجوان اس پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سے مایوس ہیںسکالرشپ کے امیدواران نے بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس بھی دائر کیا ہے اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹرکی موقف جاننے کی کوشش کی گئی کہ اس پیکج میں کتنے نوجوانوں کو ملکی و غیر ملکی اسکالرشپس فراہم کئے گئیں تھے ان نوجوانوں کا تعلق بلو چستان کے کن کن اضلا ع سےہےکیاان کے لوکل اور ڈمیسائل تصدیق شدہہیں یا نہیں جو عدا لت گئے ہیں ان کی سکالرشپس کن وجوہات کی بنا پر منسوخ کئے گئیں ہے اور یہ پروجیکٹ کب ختم ہوگا ۔ ان تمام سوالوں کا جواب پروجیکٹ ڈائریکٹر دارا شکو نے یہ دیا کہ میں کسی کو جواب دینے کا پابند نہیں پیکج کے بارے میں معلوما ت صر ف چیئر مین ایج ای سی سے کی جاسکتی ہے اس کے علا وہ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ایک لیگل ٹیم ہے جس کو آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور وہ اپنے مرضی کے مطابق جواب دیں گے اور ہمار ا بڑا سینٹر لا ئز نظام ہے ہم اس طرح کسی کو معلومات نہیں دےسکتیں ۔