حب، دو مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق
حب(نمائندہ انتخاب ) حب عدالت روڈ اور نیول کالونی حب ریور روڈ پر دو مختلف حادثات وواقعات میں تین افراد جاں بحق ،حب میں بجلی کا کرنٹ سے نوجوان جبکہ نیول کالونی شارجہ مال کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ،حب میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان کی نماز حب میں ادا کردی گئی تفصیلات مطابق چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ریور روڈ نیول کالونی شارجہ مال کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے نعشیں کو چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر متوفین کی محمد اکبر ولد شیر محمد اور جمیل ولد فیض محمد کے نام سے شناخت ہوئی مزید برآں جمعہ کے روز عدالت روڈ حب میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے عبدالغفار کمبوہ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا بعدازاں متوفی کی نماز حب میں ادا کردی گئی ۔
Load/Hide Comments