بلوچستان، شمال مغربی علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشنگوئی، چاغی، نوشکی، خاران، پشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں 18 جنوری کو سیلاب کا خدشہ

کوئٹہ ( آئی این پی )علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق شمال مغربی بلوچستان اور ملک کے شمالی حصوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی لہر 18 جنوری کو ملک کے مغربی حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خاران، کیچ، پنجگور اور گوادر میں درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ درمیانی درجے کی بارش سے چاغی، نوشکی، خاران، پشین، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں 18 جنوری کی رات کو سیلاب آسکتا ہے۔ جبکہ بارش کی وجہ سے کوئٹہ، زیارت میں سڑکوں پر بندش اور پھسلن ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں