گیس پیداواری کمپنیاں پیداوار کا 35 فیصد تک تھرڈ پارٹی کو فروخت کرسکیں گی
گیس پیداواری کمپنیاں پیداوار کا 35 فیصد تک تھرڈ پارٹی کو فروخت کرسکیں گی، پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق تھرڈ پارٹی کو 35 فیصد تک گیس بیچنے کے فیصلے کی ایکنک نے بھی تائید کی، پہلے سال تھرڈ پارٹی کو یومیہ 10 کروڑ مکعب فٹ تک گیس فروخت کی جا سکے گی۔تھرڈ پارٹی کو بیچی جانے والی گیس سے متعلق ہر سال نظر ثانی ہو سکے گی، تھرڈ پارٹی کو گیس مسابقتی عمل کے ذریعے فروخت ہو سکے گی، فیصلے کا اطلاق 29 فروری 2024 کے بعد کی دریافت گیس پر ہوگا۔
Load/Hide Comments